ریتک نے 44 بہاریں دیکھ لیں
جمعرات 11 جنوری 2018 3:00
بالی وڈ فلموں کے مشہور اداکار ریتک روشن 44 برس کے ہوگئے۔ مشہور اداکار راکیش روشن کے بیٹے ریتک روشن نے 2000 کی فلم ' کہونہ پیار ہے' سے امیشا پٹیل کےساتھ فلمی دنیا میں قدم رکھا ۔ڈبل رول میں ریتک کی پہلی ہی فلم نے باکس آفس پر دھوم مچادی۔ والد راکیش روشن کی فلم سے باکس آفس پر جگہ بنانے والے بالی وڈ ہیرو نے کئی مشہور فلموں میں کردار پیش کئے کچھ فلمیں فلاپ ہوئیں تو کچھ ہٹ۔ دھوم ٹو' میں ریتک کے کردار کو بے حد پذیرائی ملی۔ اپنے والد کی فلم سیریز' کرش' میں ریتک روشن ایک سائنس فکشن کے منفرد کردار میں دکھائی دیئے جسے کامیابی ملی ۔اب تک کرش کے سارے سیکوئلز ہٹ ثابت ہوئے۔ ریتک کو ان کے رقص کے حوالے سے بھی کافی پسندکیا جاتاہے۔ ریتک نے 2000 میں اپنی قریبی دوست سوزین خان سے شادی کی ۔14 برس تک شادی قائم رہی پھر 3 برس قبل دونوں میں علیحدگی ہوگئی ریتک دو بیٹوں کے باپ ہیں۔