مکہ مکرمہ( محمد عامل عثمانی ) اورنج کاؤنٹی ( کیلیفورنیا ) اسلامک سینٹر کے بانی رکن معروف پاکستانی نژاد امریکن سید محمد حسن کا85برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ پاکستان سے 57 سال قبل امریکہ چلے گئے تھے۔ انھوں نے پاکستان کے کئی فلاحی اداروں کی شراکت سے تعلیم اور دیگر کاموں میں تعاون کیا ۔امریکہ میں پاکستان کے سیاسی امیج کو مثبت رکھنے کیلئے کئی تنظیموں کے ساتھ بھی مکمل تعاون کیا۔ الیکٹرو کیمیا کے میدان میں امریکہ میں انکا ایک نام تھا ۔ سید محمد حسن اردو نیوز کے نمائندہ محمد عامل عثمانی کے حقیقی ماموں تھے۔ امریکہ کے معروف ممتاز عالم دین اورتقابل ادیان کے ماہر ڈاکٹر مزمل حق صدیقی نے کمیونٹی اور دینی خدمات پر سید محمد حسن کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور دعائے مغفرت کی۔