بھوپال۔۔۔۔۔مدھیہ پردیش میں علی راج پور ضلع میں 2ٹیچروں پر 11ویں کلاس کی طالبات کے کپڑے اترواکر تلاشی لینے کا الزام ہے۔ متاثرہ طالبات نے ٹیچرز کے خلاف شکایت پر پولیس نے تحقیقات شرو ع کردی ۔ متاثرہ طالبات نے کہا کہ اسکول کی ایک طالبہ کے ایک ہزار روپے غائب ہونے کی شکایت پر ٹیچرز نے ان کے کپڑے اترواکر تلاشی لی۔ پولیس افسر نے بتایا کہ اسکول انتظامیہ کی جانب سے اس معاملے میں ایک درخواست موصول ہوئی ہے جس کا ہر پہلو سے جائزہ لینے کے بعد کارروائی کی جائیگی۔