نئی دہلی۔۔۔۔کانگریس صدر راہول گاندھی نے کہا کہ موجودہ چیلنجز کے پیش نظر اتحاد و یکجہتی قائم رکھنا سب سے اہم ہے۔ سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں کئی کام کرنے ہیں لیکن اتحاد و یکجہتی ، استحکام اور پائدار امن سب سے اہم ہے۔ انہوںنے ٹویٹ میں تحریر کیا کہ ہمارے سامنے جو بڑے کام ہیں ان میں مضبوطی اور استحکام کیلئے سبھی کا اتحاد سب سے اہم ہے۔