نئی دہلی۔۔۔۔۔یوم افواج کی پریڈ کیلئے مشق کے دوران ہیلی کاپٹر سے گرنے سے 3فوجی زخمی ہوگئے۔ فوج کے مطابق دہلی کینٹ کے پریڈ گراؤنڈ میں 15جنوری کو منائے جانے والے یوم افواج پر ہونیوالی سالانہ پریڈ کی مشق چل رہی ہے ۔ فوج کے جوان جب ہیلی کاپٹر سے رسی کے سہارے اترنے کی مشق کررہے تھے،تورسی ٹوٹ گئی، ایک جوان سیدھے زمین پر آگرا جبکہ 2دیگر کم اونچائی سے گرے ۔فوج کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی رسی کے سہارے جوانوں کو اتارنے کے طریقے میں گڑبڑکی وجہ سے حادثہ پیش آیا جس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔