سکندر آباد۔ ۔۔۔۔اتر پردیش کے شہر سکندرآبادکے گوتم بدھ نگر کے تھانہ کاسنہ حلقہ کے الفا سیکٹر میں رہنے والے شخص نے اپنی انجینیئر بیوی کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ واردات کے بعد مقتولہ کے سسرنے اسے اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قراردیدیا۔اطلاع کے مطابق ایٹہ کے رہنے والے شلیندسسودیا اپنے کنبے کے ہمراہ سیکٹر1 میں رہائش پذیر تھے۔ 2سال قبل اپنی بیٹی رچا کی شادی الفا سیکٹر2 میں رہنے والے کلدیپ راگھو سے کی تھی۔مقتولہ کے باپ کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی بھی انجینیئر تھی ۔ شادی کے بعد دونوں کی زندگی خوشحال طریقے سے گزر رہی تھی ۔ گزشتہ روزکلدیپ اور رچا میں گھریلو معاملے میں کہا سنی ہوگئی جس پر کلدیپ نے دھار دار آلے سے رچا کا گلا کاٹ دیا اور سر کے 2ٹکرے کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔ زخمی حالت میں رچا کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیدیا۔ پولیس نے ملزم کے باپ کو حراست میں لے لیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرنے کی کارروائی شروع کردی۔