گھر میں مچھروں کی بہتات چین سے سونا دوبھر کر دیتی ہے اور آپ کی ساری رات مچھربھگاتے اور ہاتھ پیر کھجاتے ہوئے گزرتی ہے . مچھروں سے بچنے کے لیے اک آسان تدبیر یہ ہے کہ جہاں آپ سوتے ہوں وہاں سے کچھ فاصلے پر کمرے کے اندر یادالان میں سیاہ رنگ کی چادر یا کوئی کپڑا لٹکا دیں . اس سے تمام مچھر سیاہ رنگ کی طرف مائل ہوجائیں گے اورآپ سکون کی نیند سو سکیں گے .
مچھر زرد رنگ کے بھی قریب نہیں آتے لہذا اگر آپ سوتے وقت زرد رنگ کی چادر اوڑھ لیں تو مچھر آپ سے دور رہیں گے اور آپ کو ہر گز تنگ نہیں کریں گے .