Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موبائل فون بیٹری میں لایا گیا سونا ضبط

حیدرآباد۔۔۔۔موبائل فون کی بیٹری میں چھپاکر لائے گئے سونے کو شمس آباد ایئرپورٹ پر ضبط کرلیا گیا۔ حیدرآباد کے ایئرانٹیلی جنس یونٹ نے مسقط سے حیدرآباد آنے والے مسافر کے قبضے سے216گرام سوناضبط کیا جس کی مالیت 6لاکھ 57ہزار روپے ہے ۔ مسافر نے کسٹم ڈیوٹی سے بچنے کیلئے اس سونے کے بسکٹ کو ٹیپ لگاکر فون کی بیٹری میں رکھدیا تھا۔ جب وہ گرین لائن سے گزر رہا تھا تو ایئر پورٹ کے کسٹم حکام نے اسے پکڑلیا ۔ مسافرکو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی۔

شیئر: