اسلام آباد..... پیپلزپارٹی نے سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کو لیاری اور ٹنڈو الہ یار سے الیکشن لڑانے کا فیصلہ کر لیا ۔پی پی رہنماﺅں کو بھی ہدایت دی گئی کہ وہ آصفہ بھٹو کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں ۔ ہفتہ کوپیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت نے سابق صدر آصف علی زرداری اور بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی کو عملی سیاست میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے فیصلے کے مطابق آصفہ بھٹو کراچی کے حلقے لیاری اور ٹنڈو الہ یار سے الیکشن لڑیں گی ۔ان کےلئے این اے 248 اور 223 کے حلقے مختص کر دیئے گئے ہیں ۔