Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسلم مخالف بیان پر امریکی سفیر کا اظہار معذرت

ریاض ...ہالینڈ میں متعین امریکی سفیر نے مسلم مخالف بیان پر معذرت کرلی۔ انہوں نے 2015ءمیں بیان دیکر مسلمانوں پر الزامات عائد کئے تھے۔ انکے اس بیان نے ایک ہنگامہ برپا رکھا ہے۔ امریکی دفتر خارجہ نے اُس وقت اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکی سفیر کیلئے اس قسم کا بیان زیب نہیں دیتا۔ امریکی سفیر نے ہالینڈ کے ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ہالینڈ کے مسلمانوں کے خلاف دیئے جانے والے اپنے بیان کی سنگینی کا احساس ہوگیا ہے۔ انہوں نے ہالینڈ کے مسلمانوں کو لاقانونیت پھیلانے کا ملزم قرار دیدیا تھا۔ 

شیئر: