Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ پالیسیوں سے خائف پانامہ میں امریکی سفیر جان فیلے مستعفی

واشنگٹن ۔۔۔ پانامہ میں امریکی سفیر جان فیلے نے اپنا استعفیٰ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ڈونلڈٹرمپ کی قیادت میں کام نہیں کر سکتے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پانامہ میں امریکی سفیر جان فیلے نے وائٹ ہائوس کو آگاہ کیا ہے کہ وہ بعض ذاتی وجوہ کی بنا پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے سفیر کے انتخاب تک پانامہ میں مشن کے نائب سربراہ روکسن گابریل ہمارے سفارتی مشن کی قیادت کریں گے ۔ اپنا استعفے میں جان فیلے نے لکھا ہے کہ صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کی بعض پالیسیوں کے باعث میں نے محسوس کیا ہے کہ میں ان پالیسیوں کی پیروی نہیں کر سکتا اور یہی وجہ ہے کہ میں نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

شیئر: