ویمن بگ بیش لیگ : ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز اور سڈنی تھنڈر کی فتح
ایلس اسپرنگز:ویمن بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے پرتھ اسکور چرز کے خلاف6وکٹوں سے فتح سمیٹ لی۔سوزی بیٹس کی عمدہ بیٹنگ اور تعلیہ میکگرا کی شاندار بولنگ نے کامیابی میں بنیادی کردار ادا کیا۔ پرتھ اسکورچرز نے 9وکٹوں پر87رنز بنائے۔ ایڈیلیڈ نے ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔سڈنی تھنڈر نے سڈنی سکسرز کے خلاف 4وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ سکسرز نے 113رنز بنائے ۔ تھنڈر نے ایک اوور پہلے ہی کامیابی سمیٹ لی۔سکسرز نے پہلے کھیلتے ہوئے113رنز بنائے۔تھنڈر نے6 وکٹوں پر 19اوور میں ہدف تک رسائی حاصل کرلی۔