Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان سے جاپانی وزیر کی ملاقات، موثر شراکت پر تبادلہ خیال

 ریاض..... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے اتوار کو ریاض کے قصر یمامہ میں جاپانی وزیر اقتصاد و تجارت و صنعت و توانائی نے ملاقات کی ۔ سعودی جاپانی ویژن 2030 ءکو عملی جامہ پہنانے کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان موثر شراکت کے پہلوﺅں کاجائزہ لیاگیا۔ اس موقع پر سعودی وزیر تجارت و سرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد القصبی ، وزیر توانائی و معدنیات انجینیئر خالد الفالح اور وزیر مملکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر نزار عبید مدنی بھی موجود تھے۔ دونوں ملکوں کے وفود نے مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے۔ 
 
 
 

شیئر: