وزیر حج و عمرہ سے ملاقات کرکے حج انتظامات کی تفصیلات طے کیں
مدینہ منورہ (یوسف بلوچ) بنگلہ دیش کے وزیر مذہبی امور محمد مطیع الرحمان اور سری لنکا کے وزیر اسلامی امور عبدالحلیم محمد ہاشم نے ضیوف الرحمن کو بہترین خدمات کی فراہمی پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کو خراج تشکر و تحسین پیش کیا۔ بنگلہ دیشی وزیر نے کہا کہ پوری مسلم دنیا مقامات مقدسہ اور حرمین شریفین کی خدمت پر سعودی عرب ، اس کی قیادت اور عوام کو تحسین اور ممنوعیت کی نظر سے دیکھتی ہے۔ سری لنکا کے وزیر نے سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد بنتن سے ملاقات کی ۔ انہوں نے اس موقع پر سری لنکا کے عازمین و زائرین کیلئے انتظامات کے حوالے سے بات چیت کی۔ بنگلہ دیشی وزیر نے بھی سعودی و زیر حج و عمرہ سے ملاقات کرکے حج موسم 1439ھ کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا۔