Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان کے النور محلے میں تقسیم آب کے مرکز نے کام شروع کردیا

ریاض.... جازان ریجن میں ادارہ تقسیم آب نے جازان شہر اور اس کے اطراف واقع بستیوں کے باشندوں کو میٹھے پانی کی تقسیم کا آغاز کردیا ۔ جازان میں آبی خدمات کے ڈائریکٹر جنرل انجینیئر بندر جبر نے یہ اطلاعات دیتے ہوئے واضح کیا کہ النور محلے میں تقسیم آب کے مرکز نے کام شروع کردیا ہے ۔ یہ یومیہ ہزاروں مکعب میٹر پانی صارفین کو فراہم کررہا ہے۔ الجبر نے توجہ دلائی کہ اس پر 3.2 ملین ریال لاگت آئی ہے۔ 18 ماہ میں تیار ہوا ہے۔ اس سے جازان شہر اور اطراف کے قریوں کے باشندے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ 

شیئر: