Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افریقی ممالک کے سفیروں نے ٹرمپ کے بیان کی مذمت کردی

اقوام متحدہ۔۔اقوام متحدہ میں افریقہ کے 54 ملکوں کے سفیروں نے ایک مشترکہ بیان جاری کرکے افریقی ممالک اور امریکہ میں مقیم افریقی نسل کے باشندوںکے بارے میں ٹرمپ کے نسل پرستانہ بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر اپنے اس قسم کے شرمناک اور توہین آمیز بیانات پر معافی مانگیں اور اپنے بیانات واپس لیں۔ افریقی ملکوں کے سفیروں نے افریقی ملکوں کے تارکین وطن اور سیاہ فاموں کے بارے میں امریکی انتظامیہ اور خود صدر ٹرمپ کے نسل پرستانہ موقف پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں ہیٹی، السلواڈور اور بعض افریقی ملکوں کو گندگی کا ڈھیر قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ ان ملکوں کے تارکین وطن کو امریکہ میں داخل ہونے سے روکنا ہوگا۔ہیٹی نے ٹرمپ کے بیانات پر احتجاج کرنے کیلئے امریکی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کیا۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے بھی ٹرمپ کے ان بیانات کو نسل پرستانہ قراردیا ہے۔

شیئر: