Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمنی کنٹینرز میں اپنا سفارت خانہ کھولے گا

برلن۔۔۔ جرمن حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ رواں برس موسم گرما میں افغانستان کے لیے جرمن سفارت خانہ کابل میں کنٹینرز میں کھول دیا جائیگا۔ نئے جرمن سفارت خانے کی عمارت تعمیر کرنے کے لیے کم از کم 4 برس کا عرصہ درکار ہے اس لئے کنٹینرز میں سفارتی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آج کل افغان دارالحکومت کابل میں متعین جرمن سفیر والٹر ہاسمان امریکی سفارتخانے میں دفتری سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

شیئر: