احمد آباد۔۔۔۔بی جے پی کے صدر امیت شانے یہاں عام لوگوں کے ساتھ تہوار کے موقع پر پرندوں کو بچانے کیلئے ’’کرونا‘‘مہم کے پیغام والے پتنگ کے ساتھ فوٹوبھی کھنچوائی اس کے بعد گھرکی چھت سے جونہی اپنی پہلی پتنگ ہوا میں بلند کی تو فوراًکسی نے اڑتے ہی ان کی پتنگ کاٹ دی ۔ اپنے آبائی شہر احمد آباد میں تہوارمنانے آئے امیت شانے اپنے سابق اسمبلی حلقہ شہر کے نرائن پورامیں انکر چوراہے کے قریب واقع5منزلہ عمارت کی چھت پر پتنگ اڑائی۔ ان کے ساتھ وزیر محصولات اور مقامی رکن اسمبلی کوشک پٹیل اور میئر گوتم بھی موجودتھے۔