Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد عرفان نے امریکہ کی باسکٹ بال کھیلنے کی پیشکش ٹھکرا دی

لاہور: طویل القامت قومی فاسٹ بولر محمد عرفان نے امریکہ کی جانب سے باسکٹ بال کھیلنے کی پیشکش مسترد کر دی۔ پیسر کا کہنا ہے کہ پاکستان ہی میرے ل٬ے سب کچھ ہے اس کیل،ے جان بھی حاضر ہے۔ایک ویڈیو پیغام میں2.16میٹر قد والے محمد عرفان نے بتایا کہ طویل قامت کی وجہ سے امریکہ کی جانب سے باسکٹ بال کھیلنے کی آفر کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ یہاں آ کر باسکٹ بال کھیلیں، آپ کو امریکی شہریت بھی دیں اور اچھے پیکج کی آفر بھی دی گئی ہے۔میں نے جواب میں کہا ہے کہ پاکستان ہی میرے لئے سب کچھ ہے، میں یہاں ہی رہوں گا، پاکستان کیلئے جان بھی حاضر ہے۔واضح رہے کہ محمد عرفان پر پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں بکی کے رابطے کی اطلاع تاخیر سے کرنے پر 6 ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی، پابندی ختم ہونے کے بعد وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے ہیں اور قومی ٹیم میں واپسی کے منتظر ہیں۔

شیئر: