Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علی عباس کامیڈی فلم کے خواہش مند

 بالی وڈ ہدایتکار علی عباس ظفر نے شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ کامیڈی فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق علی عباس ظفر نے فلم ”ٹائیگر زندہ ہے“ کی شاندار کامیابی کے بعد شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ کامیڈی فلم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر فلم کا اسکرپٹ بہترین ہو تو دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ کام کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔انہوںنے کہا کہ دونوں اداکار ایک دوسرے کی فلم میںمختصر کردار ادا کرتے دکھائی دیتے ہیں لیکن اب وہ چاہتے ہیں کہ دونوں ایک ساتھ مکمل فلم کریں۔
 

شیئر: