اماراتی طیارے کو روکنے کی کوشش قابل مذمت ہے، سعودی عرب
ریاض: سعودی وزارت خارجہ نے قطری لڑاکا طیاروں کی طرف سے اماراتی مسافر طیارے کا راستہ روکنے کی سخت مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ امارات کا مسافر طیارہ شیڈول کے مطابق اور معمول کی پرواز پر بحرین جارہاتھا۔ قطری لڑاکا طیاروں کے اس اقدام سے شہری ہوابازی انتہائی خطرے میں پڑگئی ہے۔یہ اقدام شہری ہوا بازی کے قوانین اور عالمی معاہدوں کی صریح خلاف ورزی ہے ۔
مزید پڑھیں:قطر نے ہمارے مسافر طیارے کو روکنے کی کوشش کی، امارات