قطر نے ہمارے مسافر طیارے کو روکنے کی کوشش کی، امارات
ابوظبی:امارات نے کہا ہے کہ قطر کے لڑاکا طیاروں نے پیر کے روز ایک اماراتی مسافر طیارے کا راستہ روکا جو بحرین کے دارالحکومت منامہ جا رہا تھا۔ قطر کی جانب سے یہ کارروائی ہوابازی کے لیے خطرہ اور بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔اماراتی سول ایوی ایشن کی جنرل اتھارٹی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اماراتی طیارے کا راستہ اس وقت روکا گیا جب وہ معمول کی پرواز پر جارہا تھا۔ یہ شہری ہوابازی کی سلامتی کے لیے کھلی دھمکی اور خطرناک رجحان کے علاوہ بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔اتھارٹی قطر کے اس اقدام کو کو مسترد کرتی ہے ۔ شہری ہوابازی کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام مطلوبہ قانونی اقدامات کئے جائیں گے۔