Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سگریٹ نوش خون کے عطیات دیں، کنسلٹنٹ

ریاض .... امراض قلب کے پروفیسر اور کنسلٹنٹ ڈاکٹر خالد النمر نے سگریٹ نوشوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یا تو پہلی فرصت میں تمباکو نوشی بند کردیں یا خون کے عطیات پیش کریں۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ سگریٹ نوشی کے باعث انجماد خون کا عارضہ لاحق ہوسکتا ہے۔ سگریٹ اور تمباکو نوش یہ بات اچھی طرح سے سمجھ لیں کہ انکے خون میں ہمیو گلوبین 18گرام سے زیادہ نہیں ہوتی۔ سگریٹ و تمباکو نوشی سے خون ثقیل ہوجاتا ہے اور انجماد خون کا باعث بن جاتا ہے۔ سگریٹ یا تمباکو نوش یا تو پہلی فرصت میں اپنی یہ عادت ترک کریں یا خون کے عطیے کو معمول بنائیں۔
 
 

شیئر: