Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کمپنیوں کو 9 خدمات فراہم کرنے والے ای گیٹ کا اجرا

ریاض.... محکمہ ٹریفک نے واضح کیا ہے کہ " تم" آن لائن ای گیٹ کمپنیوں کو مختلف قسم کی 9 خدمات فراہم کرنے لگا۔ ان میں ا ستمارہ کا اجراءاور توسیع بھی شامل ہیں۔ محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر پر اپنے اکاﺅنٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ تم ای گیٹ کی بدولت کمپنیاں ٹریفک خلاف ورزیوں کے ادا شدہ جرمانوں کی تفصیلات حاصل کرسکتی ہیں۔ گاڑیوں کی بابت معلومات بھی لے سکتی ہیں۔ کمپنیوں کو داخلی و خارجی مختار ناموں کے اجراء و منسوخی کابھی اختیار دیا گیا ہے۔ کمپنیاں گاڑی اور مالک سے متعلق معلومات چیک کرسکتی ہیں۔ استمارے جاری کرنے کی مجاز ہونگی۔ نقل ملکیت کراسکیں گی۔ ڈرائیونگ لائسنس کی بابت معلومات لے سکیں گی۔ گاڑی کی انشورنس کے بارے میںبھی تفصیلات حاصل کی جاسکیں گی۔ 
 

شیئر: