Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاکی ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان پہلا میچ

 
کراچی:عالمی ہاکی اسٹارز پر مشتمل ورلڈ الیون پاکستانی ٹیم کے خلاف پہلا میچ جمعہ کوکراچی میں کھیلے گی جبکہ دوسرا میچ21 جنوری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون کا یہ دورہ مختصر لیکن بڑی اہمیت کا حامل ہے۔اس کے دوران پاکستانی ہاکی ٹیم کے لئے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرنے کے معاملے پر بھی پیش رفت ہوسکتی ہے۔پاکستان آنے والی ورلڈ الیون میں اولمپک چیمپیئن ارجنٹائن، عالمی چیمپیئن آسٹریلیا اور یورپی چیمپیئن ہالینڈ کے علاوہ جرمنی،ا سپین اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑی شامل ہیں۔پاکستان کے مشہور پنالٹی کار نرا سپیشلِسٹ سہیل عباس بھی ورلڈ الیون کی طرف سے کھیلیں گے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ الیون کے اس دورے کے موقع پر ہال آف فیم میں شامل کرنے کی غرض سے ماضی کے چند مشہور کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا ہے جن میں ہالینڈ کے پال لیجنز اور بوویلینڈر، جرمنی کے کرسٹیئن بلنک اورا سپین کے ایسکیرے شامل ہیں۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کے 5سابق اولمپیئنز کو بھی ہال آف فیم میں شامل کیا ہے۔ ان میں اصلاح الدین، سمیع اللہ، شہناز شیخ، شہباز احمد، حسن سردار اور اختر رسول شامل ہیں۔

شیئر: