کراچی ..... زینب قتل کیس میں پولیس کو ملزم کو اب تک گرفتار نہیں کرسکی ہے مگر 8دن میں چوتھی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔ فوٹیج 4جنوری شام 7بجکر 22منٹ کی ہے جس میں ملزم زینب کو اس کے گھر سے اگلی گلی میں لیکر جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق ملزم قصور کا نہیں ہے اور نادرا ریکارڈ سے بھی ملزم کی شناخت نہیں ہوسکی۔