Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تعلیمی انقلاب کا خیر مقدم کرنا ہوگا، احسن اقبال

اسلام آباد..... وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا مقابلہ کرتے ہوئے جانیں دینے والے خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی کی کوتاہیوں پر تنقید کرنے کے بجائے خود احتسابی پر توجہ دینا ہوگی۔آج یورپ اورامریکہ میں 2 درجن مہاجرین چلے جائیں تو کہرام مچ جاتا ہے۔ پاکستان میں ایسا نہیں، ہم نے مہاجرین کو پناہ دی۔ ہم پرغلط الزام ہے۔خطے میں کئی عشروں سے تنازعات کوبھگت رہے ہیں۔ سویت یونین کوافغانستان میں شکست کے بعد امریکہ یہاں اسلحے کے انبار چھوڑ گیا۔ انہوں نے کہاکہ آج ہم بڑی تبدیلی کے مرحلے سے گزررہے ہیں۔ افسوس کے ساتھ صنعتی انقلاب کی دستک کواسلامی ممالک نے نہیں سمجھا۔ صنعتی انقلاب کی دستک کومغرب نے سمجھا اورترقی کی اوراب صنعتی انقلاب کے بعد تعلیمی انقلاب دستک دے رہا ہے۔ مستقبل کی سمت درست کرنے کےلئے تعلیمی انقلاب کا خیرمقدم کرنا ہوگا۔

شیئر: