تیل نرخ 70 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئے
سنگا پور۔۔۔ ایشیائی تیل مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کے نرخ 70 ڈالر فی بیرل کی سطح پار کر گئے۔ سنگا پور مرکنٹائل ایکسچینج میں نیویارک مین کنٹریکٹ کے تحت چین میں فروری کیلئے برنٹ نارتھ کروڈ کی سپلائی70.01 ڈالر فی بیرل طے پائی جبکہ نیویارک مرکنٹائل میں اس کی سپلائی کے سودے 70.37 ڈالر فی بیرل تک جانے کے بعد 25 سینٹ واپس آئے۔سنگا پور مرکنٹائل امریکی کروڈ ڈبلیو ٹی آئی کی سپلائی 20 سینٹ اضافے کے ساتھ64.89 ڈالر فی بیرل طے پائی۔