Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی

سنگا پور.... ایشیا کی تیل مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو خام تیل کے نرخ کم رہے۔ جس کی وجہ امریکہ سے خام تیل کی پیداوار میں اضافہ ہے۔سنگا پور مرکنٹائل ایکسچینج میں امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کی جنوری کے لئے سپلائی46 سینٹ 0.8 فیصدکی کمی کے ساتھ 57.90 ڈالر فی بیرل اور برنٹ نارتھ لندن کروڈ کی سپلائی کے سودی39 سینٹ 0.6 فیصدکمی کے ساتھ 63.34 ڈالر فی بیرل طے پائی۔

شیئر: