Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی آبادی 32ملین سے تجاوز کر گئی، محکمہ شماریات

ریاض .... سعودی محکمہ شماریات نے واضح کیا ہے کہ 2017ءکے دوران سعودی عرب کی مجموعی آبادی 32552336 نفوس تک پہنچ گئی۔2016ءمیں سعودی عرب کی آبادی 31742308نفوس پر مشتمل تھی۔ ایک برس میں 2.52 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سعودی عرب کی کل آبادی میں 57.48فیصد مرد اور 42.52فیصد خواتین ہیں۔ اس حوالے سے 2016ءاور 2017ءکا آبادیاتی تناسب تقریباً ایک جیسا ہے۔ 2016ءمیں مردوں کا تناسب 57.44فیصد اور خواتین کا 42.56فیصد تھا۔ مردم شماری کے نتائج کے مطابق سعودی شہریوں کی تعداد 20408362 پائی گئی۔ یہ کل آبادی کا 62.69فیصد ہیں۔ 2016ءمیں سعودیوں کی آبادی 20064970 تھی۔ ایک برس کے دوران 343392نفوس کا اضافہ ہوا۔2017ءمیں سعودی مردو ں کی تعداد 50.94فیصد جبکہ خواتین کی 49.06فیصد ریکارڈ کی گئی۔ 2016ءمیں بھی لگ بھگ یہی تناسب تھا۔

شیئر: