Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکینک کے اقامے پر کام کرنیوالا جنرل فزیشن گرفتار

مدینہ منورہ .... مدینہ منورہ کے سیکیورٹی اہلکاروں نے اے سی مکینک کے پیشے پر جنرل فزیشن کی حیثیت سے کام کرنے والے غیر ملکی کو گرفتار کرلیا۔ انہوں نے ایک اور نجی اسپتال میں زچہ بچہ امور کی ماہر ایک لیڈی ڈاکٹر کو بھی گرفتار کیا جس کا اقامہ نجی کلینک کا نہیں تھا اور اس کے پاس سعودی عرب میں طبیب کی حیثیت سے کام کرنے کا اجازت نامہ بھی نہیں تھا۔

شیئر: