Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک، امریکہ تعلقات معمول پر نہیں، آصف

اسلام آباد .... وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات ابھی اتنے اچھے نہیں ، مسائل موجود ہیںتاہم امریکی پوزیشن اور ہمارے ردعمل میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ وہ بدھ کو سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور میں بریفنگ دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنی ناکامی کا الزام پاکستان کو نہ دے۔ اس کیساتھ تعلقات میں توازن چاہتے ہیں۔ پاکستان کسی بھی صورت قومی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کریگا۔ انہوں نے کہا کہ چین نے سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔پاکستان، افغانستان اور چین کے سہ فریقی اجلاس میں بھی یہ معاملہ سامنے آیا ۔انہوں نے کہا کہ چین نے افغانستان کے سرحدی علاقوں میں سی پیک کی توسیع کیلئے کہا ہے اور یہ ایک مثبت قدم ہے۔
 

شیئر: