Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ٹی آئی کو ہم سیاست سکھائیں گے، بلاول

 بدین ... پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنے چھوٹے بھائی سے پوچھیں کہ انہیں کیوں اور کس لئے نکالا، کیوں نکالا کا جواب انہیں ان کے گھر سے ہی مل جائے گا۔ بدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زینب پہلی بچی نہیں جس کے ساتھ ظلم کیا گیا، ہمیں بچوں کو محفوظ بنانے کےلئے خاموشی توڑنا ہوگی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں۔ عمران خان نے نااہل ترین کے بیٹے کو سیاسی وارث قرار دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے دماغ پر زیادہ زور نہ ڈالیں ہم سیاست سکھا دیں گے۔ سندھ میں سیاسی یتیموں کا ٹولہ جمع کیا گیا لیکن سیاسی یتیم کبھی سندھ کے وارث نہیں ہو سکتے۔ بدین کے باسی، شہید اور اسکی اولاد کو کبھی دھوکہ نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا میاں صاحب! ماڈل ٹاون کے شہیدوں کو انصاف کون دے گا؟ حکمران ٹولہ سازشیں کرتا رہا ہے۔بڑے میاں کہتے ہیں، میرا منہ مت کھلواو جبکہ چھوٹے بھائی کو حدیبیہ پیپر مل میں کلین چٹ ملی، کیا آپ دونوں بھائی ڈرامہ کر کے لوگوں کو بے وقوف بنالیں گے؟ انہوں نے کہا آپ سے وفاق سنبھالا گیا نہ کوئی صوبہ ۔ انہوں نے کہا کہ ایک لاڈلے نے سندھ کے چکر لگانا شروع کر دیئے ہیں۔ ملتان کے پیر کو سندھ میں مرید بھی ووٹ نہیں دیتے۔
 

شیئر: