Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی سفارتخانہ ایک سال میں القدس منتقل ہوگا، نتنیاہو

نئی دہلی.... اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتنیاہو نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل میں امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے القدس ایک سال کے اندر منتقل ہوجائیگا۔ وہ ہندوستان میںاسرائیلی صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تخمینے یہی بتا رہے ہیں کہ امسال امریکہ میں3 بے نظیر تبدیلیاں آئیں گی۔ پہلی تبدیلی تل ابیب سے امریکی سفارتخانہ القدس منتقل ہونے کی صورت میں دیکھی جائیگی۔ دوسری تبدیلی ایران کے حوالے سے بڑی تبدیلی ہوگی۔ تیسری تبدیلی مشرق قریب میں پناہ گزینوں کے روزگار کےلئے قائم عالمی تنظیم اونروا کے حوالے سے 70برس میں پہلی بار دیکھنے کو ملے گی۔

شیئر: