Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اشرف غنی اور مائیک پنس میں ٹیلیفونک رابطہ

واشنگٹن۔۔۔امریکی نائب صدر مائیک پنس نے ٹیلی فون پر افغان صدر اشرف غنی سے گفتگو  کی  جس میں امریکی نائب صدر افغان صدر سے ضروری مطالبات کیے ۔انہوں نے افغانستان کے ساتھ دیرپا بندھن اور قریبی اتحاد کے تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت بلخ کے گورنر عطا کے ساتھ بات چیت کرے تاکہ مذاکرات کے ذریعے قیادت کی پُر امن تبدیلی عمل میں آ سکے۔بدھ کووائٹ ہائوس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہاگیاکہ امریکی نائب صدر مائیک پنس نے ٹیلی فون پر افغان صدر اشرف غنی سے گفتگو کی جس دوران نائب صدر نے ضروری اصلاحات، سیاسی شمولیت اور آئندہ انتخابات کے لیے تیاری کے حوالے سے جاری اہم پیشرفت پر بات کی۔بات چیت میں اس مکالمے کے سلسلے کو جاری رکھا گیا جو نائب صدر نے گزشتہ ماہ کابل میں اشرف غنی اور افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے کی تھی۔

شیئر: