ظہران .... آرامکو کے چیئرمین انجینیئر امین الناصر نے واضح کیا ہے کہ مشرقی ریجن میں شاہ سلمان توانائی سٹی کی تعمیر 2019ء میں شرو ع ہوگی۔ انہوں نے ظہران میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ مشرقی ریجن میں کنگ سلمان سٹی برائے توانائی کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ اس حوالے سے کافی پیشرفت ہوچکی ہے۔ بنیادی ڈھانچے کے منصوبے سال رواں کے اختتام تک مکمل ہوجائیں گے۔ سٹی کی تعمیرات کا آغاز آئندہ سال کے شروع میں ہوگا۔