Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محکمہ پاسپورٹ میں خواتین کی تقرری !

ریاض....محکمہ پاسپورٹ نے سعودی خواتین کی تقرری کے لئے اسامیوں کا اعلان کردیا۔ ثانوی پاس سعودی خواتین کو ہوائی اڈوں اور بری سرحدی چوکیوں پر قائم محکمہ پاسپورٹ کے دفاتر میں تعینات کیا جائیگا۔ جوازات نے شرط لگائی ہے کہ امیدوار خواتین آباﺅ اجداد کی طرف سے سعودی ہوں، عمر 25برس سے کم اور 35برس سے زیادہ نہ ہو۔ کسی سرکاری ادارے میں ملازم نہ ہوں۔ کسی عسکری ادارے میں اس سے پہلے کام نہ کیا ہو۔ غیر ملکی سے شادی شدہ نہ ہو۔ کسی بھی صوبے یا کمشنری یا بری سرحدی چوکی پر ڈیوٹی دینے کیلئے تیار ہو۔کسی بھی عنوان سے ٹرانسفر کی درخواست نہ دینے کا اقرار نامہ بھی جمع کرانا ہوگا۔
 

شیئر: