Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پارلیمنٹ کیلئے ”لعنت“ لفظ بہت چھوٹا ہے

لاہور ....تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کیلئے ”لعنت“ لفظ بہت چھوٹا ہے ۔ لاہور میں عمران خان نے مشترکہ اپوزیشن کے احتجاج کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہوں جو مجرم کو پارٹی سربراہ بنائے۔ اپنی اسی بات کا دفاع کرتے ہوئے عمران خان نے ٹوئٹ کی کہ پارلیمنٹ کا کام عوامی مفادات کا تحفظ ہے۔ جب پارلیمنٹ ہی ایک کرپٹ آدمی کو جو 3 ارب روپے کی منی لانڈرنگ اور ٹیکس کی عدم ادائیگی میں ملوث ہے سیاسی پارٹی کا سربراہ بنادیتی ہے تو پھر ایسا قانون پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے کا باعث بنتا ہے۔عمران خان آج دوپہر 2بجے دھواں دھار پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے۔ ہوسکتا ہے کہ انکی جماعت کے ارکان کی طرف سے پارلیمنٹ سے استعفوں کا اعلان کریں۔
 

شیئر: