Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان، افغان فورسز کی کارروائی میں 8طالبان جنگجو ہلاک

کابل۔۔۔افغانستان کے جنوبی صوبہ بغلان میں افغان فورسز کی کارروائی کے باعث8طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے۔ صوبہ بغلان میں افغان سیکیورٹی فورسز کی جانب سے طالبان جنگجوؤں کے خلاف ضلع دندے شہاب الدین میں کلین اپ آپریشن کیا گیاجس کے نتیجے میں8طالبان جنگجو ہلاک ہوئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں جنگجوؤں کا سینیئر کمانڈر جلال بھی شامل ہے۔ حکام کے مطابق صوبہ بغلان میں جاری ان آپریشنز کے دوران3دیہات کو طالبان جنگجوؤں کے قبضے سے آزاد کروایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:قندوز میں فورسز کی کارروائی، 10 طالبان ہلاک

شیئر: