واشنگٹن ۔۔۔امریکی فوجی کمانڈر اْس وڈیو کی چھان بین کر رہے ہیں جس میں ایک امریکی فوجی اہل کار کو افغانستان میں ایک سویلین ٹرک پر گولی چلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس کے بارے میں ایک امریکی اہل کار نے کو بتایاکہ یہ انتہائی پریشان کن معاملہ لگتا ہے۔ رزلوٹ سپورٹ کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل کون فولنر نے بتایا کہ تفتیش اْسی وقت ۷ئشروع کردی گئی جوں ہی ایک امریکی خبر رساں ادارے نے وڈیو سے متعلق خبر چلائی تاہم یہ وڈیو نہیں دیکھی جسے یوٹیوب پر ہیپی فیو آرڈننس سمفنی کے عنوان سے نامعلوم طور پر پوسٹ کی گئی لیکن اسے فوری طور پر ہٹا دیا گیاہے۔ امریکی اہل کار نے جنھوں نے یہ وڈیو دیکھی ہے بتایا کہ فائر کھولنے کے اس واقعے کی تصاویر میں افغانستان جیسی جگہ پرایم کے 19 گرینیڈلانچر سے درختوں کے جھرمٹ پر گولیاں لگیں۔