شمالی کوریا کے خلاف مزید پابندیاں ، 20ممالک متفق
جمعرات 18 جنوری 2018 3:00
اوٹاوا۔۔۔شمالی کو ریا کیخلاف مزید سخت پابندیوں پر 20ممالک نے اتفاق کر لیا۔ یہ پیشرفت کینیڈا کے شہر وینکوور میں جاری2 روزہ اجلاس میںہوئی۔ اجلاس کی میزبانی امریکہ اور کینیڈا نے کی۔امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے اس موقع پر کہا کہ اگر پیانگ یانگ متنازعہ جوہری و بیلسٹک میزائل پروگرام ترک نہیں کرتا تو اسکے خلاف عسکری کارروائی کا امکان موجود رہے گا۔