مہوش حیات چینی خاتون کے روپ میں
جمعرات 18 جنوری 2018 3:00
پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کا ایک ایسا روپ مداحوں کےسامنے آیاہے جس میں وہ چینی خاتون بنی ہوئی ہیں۔ اداکارہ مہوش حیات لال رنگ کے چینی خواتین کے روایتی لباس میں سر پر سجاوٹ لگائے بڑی سی چھتری تھامے اور چینی خواتین کی طرح میک اپ میں ڈھلی ہیں میک اپ آرٹسٹ نے اسٹائل دےکر مہوش کو بالکل چینی خواتین کا روپ دے دیاہے۔ مہوش حیات نے اپنے اسٹیٹس میں بتایاکہ انہوں نے ایک نیا فوٹو شاٹ کروایا ہے جو کسی فلم یا ڈرامے کے لئے نہیں بلکہ اشتہار کیلئے ہے۔