سرمائی اولمپکس: جنوبی اور شمالی کوریامشترکہ ٹیم پر متفق
سیول:جنوبی کوریا اور شمالی کوریا سرمائی اولمپکس میں ایک ہی پرچم تلے مارچ پر متفق ہوگئے ہیں۔جنوبی کوریا کے یونییفکیشن کے وزیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے سرحدی گاوں پنمنجوم میں ہونے والے مذاکرات میں معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پیونچینگ میں ہونے والی تقریب میں دونوں ممالک کے ایتھلیٹس ایک ساتھ ان کے خطے کو نمایاں کرنے والے 'متحدہ پرچم' تلے مارچ کریں گے۔کوریائی ممالک کے اس اقدام کے لیے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی منظوری کی ضرورت ہے جس سے رواں ہفتے مشاورت کی جائے گی۔دونوں ممالک کے درمیان ویمن آئس ہاکی ٹیم کو مشترکہ طور پر میدان میں اتارنے پر بھی اتفاق ہوگیا ہے جو خطے میں تاریخ رقم کرے گا۔خیال رہے کہ اولمپکس کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا جب کوریا کی متحدہ ٹیم کسی کھیل میں نظر آئے گی۔قبل ازیں شمالی کوریا کی جانب سے 230 افراد پر مشتمل چیئرنگ اسکواڈ بھیجوانے کا اعلان کیا گیا تھا جن کی جنوبی کوریا میں آمد 25 جنوری سے شروع ہوگی۔ 10 جنوری کو دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں شمالی کوریا نے اپنی ٹیم کو سرمائی اولمپکس میں شرکت کے لیے بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔مذاکرات کے دوران دونوں ممالک نے فروری 2016 سے منقطع عسکری مذکرات کو ملٹری ہاٹ لائن میں بحال کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا تھا۔ شمالی کوریا نے 1998 میں جنوبی کوریا میں منعقدہ سرمئی گیمز کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو نہیں بھیجا تھا تاہم اس مرتبہ اولمپک انتظامیہ اور سول حکومت ہمسائیہ ملک کو اگلے ماہ شروع ہونے والے 'پیس اولمپکس' گیمز میں شریک دیکھنا چاہتی تھی۔