Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری اداروں کو حقائق اجاگر کرنے کی شاہی ہدایت

    ریاض۔۔۔۔۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے تمام وزارتوں ، محکموں اور سرکاری اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ادارے کی بابت شائع ہونیوالی رپورٹوں سے متعلق فوری وضاحتی بیان جاری کیا کریں۔اگر ذرائع ابلاغ بامقصد اور اصولی تنقید کی حد سے آگے بڑھیں تو متعلقہ اداروں سے ان کی شکایت کی جائے۔ افواہوں کا جواب پہلی فرصت میں دیا جائے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری اداروں کو یہ ہدایت ان رپورٹوں کے تناظر میں جاری کی گئی ہے جن سے واضح ہوا تھا کہ ذرائع ابلاغ سرکاری اداروں اور عوام کیلئے انکی خدمات پر نکتہ چینی کررہے ہیں ۔ بعض بامقصد تنقید ، اصولی اور درست انداز سے تجاوز کررہے ہیں ۔ حقائق دریافت کئے بغیر تنقید کے دروازے کھول دیتے ہیں۔ شاہی ہدایت میں اس امر کی بھی تاکید کردی گئی ہے کہ اگر کسی سرکاری ادارے کے خلاف غلط رپورٹ جاری کی گئی ہو تو فوراً ہی اس کی بابت وضاحت کے ساتھ ساتھ اس کے خلاف متعلقہ ادارے سے رجوع کیا جائے۔

شیئر: