مکہ مکرمہ۔۔۔۔ماہر موسمیات زیادہ الجہنی نے واضح کیاہے کہ امسال سردی کا موسم 20جنوری سے شروع ہوگا۔ سعودی عرب سمیت پورے مشرق وسطیٰ میں سردی کی شدید لہر آئیگی۔ برفباری بھی ہوگی۔ اگلے ہفتے کے وسط تک سردی کی شدید لہر برقرار رہے گی۔ شمالی حدود، الجوف وغیرہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلا جائیگا۔ مملکت کے شمال مشرقی اور وسطی علاقوں میں درجہ حرارت 5ڈگری کے ارد گرد گھومے گا۔