روہتک۔۔۔۔ہریانہ کے روہتک ضلع میں کھیت سے لاش برآمد ہونے پر سنسنی پھیل گئی۔ خاتون کی شناخت ہریانوی گلوکارہ ممتا شرما کے طور پر ہوئی ۔ ممتا گزشتہ 4دنوں سے لاپتہ تھی ۔ اس سلسلے میں اسکے بیٹے نے تھانے میں اغوا کی شکایت درج کرائی تھی۔ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر روہتک کے بلیانی گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔اطلاع ملنے پر پولیس جائے واردات پر پہنچ گئی اور لاش کی شناخت ہریانہ کی مقبول گلوکارہ ممتا شرماکے طور پر ہوئی جسے دھار دار آلے سے قتل کرکے کھیت میں پھینک دیا گیا تھا۔پولیس نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی ۔