Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسلمانوں سے چھین لینا چاہئے اقلیتی درجہ

نئی دہلی۔۔۔۔۔نریندر مودی حکومت کی جانب سے حج سبسڈی ختم کئے جانے کے بعد بعض لوگوں میں غصہ ہے تو کچھ لوگ اسے صحیح سمجھتے ہیںاور بعض اسے مسلمانوں کو خوش کرنے کا کھیل کہتے ہیں۔ اس پر بحث ’’ہندی خبر‘‘ نامی چینل پر ہوئی جس میں شو کے میز بان اور اینکر اتل اگروال نے مسلمانوں سے اقلیتی درجہ چھین لینے کی وکالت کی۔ ’’جو کہونگا سچ کہونگا‘‘ نامی شومیں اینکر اتل اگروال اور یوپی کانگریس لیڈر ذیشان حیدر کے درمیان مسلم حقوق پر بحث ہورہی تھی۔ اس پر اینکر نے کہا میں ایک اور جرات مندانہ بیان دینے جارہا ہوں ۔ مسلمانوں سے اقلیتی درجہ چھین لینا چاہئے کیونکہ وہ اقلیت میں ہی نہیں۔ ہندوؤں کے بعد ملک میں سب سے بڑی آبادی مسلمانوں کی ہے تو وہ اقلیت کیسے ہوسکتے ہیں؟ ملک میں 30فیصد آبادی مسلمانوں کی ہے لہذا 30فیصد آبادی والی قوم اقلیت کس طرح ہے؟۔

شیئر: