چرخی دادری۔۔۔۔۔مالیہ واس کی رہنے والی لڑکی نے آرمی سیکیورٹی فورس کے جوان پر نوکری کا جھانسہ دیکر زیادتی کرنے کی شکایت پولیس تھانے میں درج کرائی۔پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی نے بتایا کہ وہ آن لائن امتحان کی تیاری کررہی تھی۔ اسی دوران سدھنوا کے رہنے والے نوجوان نے اسے 3لاکھ روپے تنخواہ پرنوکری دلانے کی بات کہی جس پر گھروالوں نے اسے 70ہزار روپے دیدیئے۔ اس کے بعد نوجوان نے شادی کی بات کہی۔ اس نے منع کردیاتاہم اس کے منانے پر تیار ہوگئی اور گھروالوں نے رشتہ طے کردیا۔جب اس سے شادی کی تاریخ طے کرنے کی بات کی گئی تو انکار کردیا۔ پولیس نے ملزم کیخلاف رپورٹ درج کرکے اسے گرفتار کرنے کی کوشش کررہی ہے۔