حیدرآباد۔۔۔۔انسانیت کو شرمسار کرنیوالا واقعہ آندھرا پردیش کے ضلع چتور کے شانتی پورم منڈل میں پیش آیا جہاں ایک خاتون کوسرعام برہنہ کرکے زدوکوب کیا گیا۔ذرائع کے مطابق مقامی خاتون اوما پر خواتین کے ایک گروپ نے حملہ کرکے اسے برہنہ کردیا۔ اوما نامی خاتون اپنے رشتے دار کے یہاں جارہی تھی کہ راستے میں بھاگیہ لکشمی نے انہیں دیکھ کر تھوکا جس پر اوما نے اعتراض کیا تو لکشمی برہم ہوگئی اور اس نے رشتے داروں اور گھر والوں کی بھیڑ جمع کرلی جو اوما پر ٹوٹ پڑی۔ بھیڑ نے زمین پر پٹخ کر اس کے بال نوچ ڈالے اور دانتوں سے بھی کاٹا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لڑائی پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئی۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی خاتون رکن اسمبلی روجا نے اس انسانیت سوز واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔