لکھنؤ۔۔۔۔لکھنؤکے برائٹ لینڈ اسکول میں پہلی جماعت کے طالب علم پر چاقو سے حملہ کرنیوالی طالبہ اور منیجر کو گرفتار کرلیا گیا۔ ادھر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کنگ جارج میڈیکل کالج کے ٹراما سینٹر میں داخل طالب علم سے ملاقات کرکے اس کی خیریت دریافت کی۔ ملزمہ نے بتایا کہ وہ اسکول میں چھٹی کرنا چاہتی تھی اسلئے پرنسپل سے ملنے کے بہانے وہ طالبعلم کو ٹائلٹ میں لے گئی اور اس کے منہ میں کپڑا ٹھونس کر اسے چاقو سے زخمی کردیا۔ پھر ٹائلٹ کے اندر بند کرکے باہر نکل آئی۔ اس وقت ٹائلٹ کے پاس سے گزرنے والے ٹیچر نے زخمی بچہ پیٹرت کی آواز سنی۔ ٹیچر نے فوراً دروازہ کھولا تو دیکھا کہ بچہ خون میں لت پت پڑا ہے۔ پیٹرت کو فوراً اسپتال پہنچایا گیا ۔ بچے کے بیان کے پر طالبہ کی شناخت کرلی گئی ۔ پولیس نے نابالغ طالبہ سے اس کے گھر پر پہنچ کر پوچھ گچھ کی۔پولیس سپرنٹنڈنٹ گومتی نگر ہریندر کمار کو دیئے گئے بیان میں زخمی پیٹرت نے بتایا کہ اسکول میں پریئر ہونیوالی تھی ۔میں کلاس میں اپنا بیگ رکھ کر جارہا تھا تبھی دیدی(ملزم طالبہ) مجھے گھسیٹ کر ٹائلٹ میں لے گئی ، مجھے چاقو مارتے ہوئے کہہ رہی تھی کہ تم کو جان سے ماردونگی ، جب تک تم مروگے نہیں اسکول میں چھٹی کیسے ہوگی؟۔